ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیوبا کا ملک بھر میں فوجی مشقوں کا اعلان

کیوبا کا ملک بھر میں فوجی مشقوں کا اعلان

Sat, 12 Nov 2016 11:40:42    S.O. News Service

واشنگٹن11؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کیوبا نے بدھ کے روز ملک بھر میں پانچ روزہ فوجی مشقوں کا اعلان کیا تاکہ فوجوں کو تیار رکھا جا سکے تاکہ بقول حکومت دشمن کی مختلف چالوں سے نمٹا جا سکے۔حکومت نے اِن مشقوں کا واسطہ ڈونالڈ ٹرمپ کے امریکی صدارتی انتخاب میں کامیابی سے نہیں جوڑا۔ لیکن، ملک بھر میں حربی اور اسلحے کی مشقوں کا یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے کامیابی حاصل کی ہے۔کیوبا ساتویں بار یہ مشقیں کر رہا ہے، جنھیں وہ’’بیسشن اسٹریٹجک ایکسرسائزز‘‘کا نام دیتاہے جنھیں وہ امریکہ کے ساتھ انتہائی کشیدگی کی صورت حال کے دوران کیا کرتا ہے۔سرکاری تاریخ کے مطابق، پہلی فوجی مشق1980میں اُس وقت کی گئی جب رونالڈ ریگن امریکی صدر منتخب ہوئے تھے۔ٹرمپ نے وعدہ کر رکھا ہے کہ وہ صدر براک اوباما کی جانب سے کیوباکے ساتھ بحال کردہ سفارتی تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کی دیگر کوششیں منسوخ کر دیں گے۔کیوباکی انقلابی مسلح افواج نے ملک کے اہم اخبار کے صفحہ اول پر سرخ پٹی کے اندر شہ سرخی جمائی ہے جس میں کہاگیاہے کہ وزارت داخلہ اور دیگر افواج 16نومبر سے 20تک حربی نوعیت کی مختلف مشقیں کرے گا۔کیوبا کے رہنماؤں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، کمیونسٹ پارٹی کے رکن اور نامورمعیشت دان اور سیاسی ماہر، استبان مرالیس نے ’’تیلیسور نیٹ ورک‘‘کو بتایا کہ وہ ضرور پریشان ہوں گے۔ چونکہ میرے خیال میں یہ ایک نئے باب کی ابتداء ہے۔


Share: